سندھ

کراچی: گلشن حدید سے بڑی مقدار میں زمین میں دفنایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: حکام نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے دفنایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے، جس میں 30 بور پستول، شارٹ گن موجود ہیں۔

حکام نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے، کھدائی کے دوران نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا تھا۔
گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی سے ہھتیار چوری ہوئے تھے، جس کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن درج مقدمات میں اسلحہ کے کئی نمبرز ایک جیسے موجود ہیں، 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تراسلحہ چوری شدہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائرلیس سیٹ بھی ملا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close