سندھ

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج مسترد کردیئے

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج مسترد کردیئے، اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی میں بحث کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے، فنکشنل لیگ مردم شماری پر تحریک التواء کل جمع کرائے گی اور اس حوالے سے ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرلئے گئے ہیں، سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے عید کے فوری بعد ریکوزیشن جمع کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی پر حکمران جماعت پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور تمام جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close