سندھ

پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شہید ملت ایکسپریس وے پر احتجاج

کراچی: شہید ملت ایکسپریس وے پر احتجاج کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

شہید ملت ایکسپریس وے پر علاقہ مکینوں نے پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردئیے۔

مظاہرے کے باعث شارع فیصل، بلوچ کالونی، محمودآباد اور قیوم آباد کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس میں ایمبولینسز سمیت ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہ پر احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، احتجاج کے باعث شارع فیصل، بلوچ کالونی، محمود آباد اور قیوم آباد جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہریوں سے مذاکرات کیے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے گزشتہ کئی ماہ سے علاقے میں پانی و بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close