More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

عدالت نے ابھی صرف آپ کو بلایا ہے فیصلہ تو ہوا ہی نہیں

آپ سیاسی جماعت سے مسلح گروپ کی جانب جا رہے ہو، عمران خان مسلسل عدالتی نظام کو چیلنج کر رہے ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی :  آپ نے اس ملک کے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے ، حکومت کی شرافت کو آپ کمزوری سمجھ رہے ہو۔

صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جانوں کے نذرانے دیئے، کبھی عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، عمران خان مسلسل عدالتی نظام کو چیلنج کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عدالت نے ابھی صرف آپ کو بلایا ہے فیصلہ تو ہوا ہی نہیں۔ انصاف اور قانون کا جنازہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان چاہتا ہے ملک کو انارکی کی طرف لے کر جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ریلی کے لیے اس کے پاس وقت ہے۔ عمران خان ہر ریلیف کے لیے جاتا بھی عدالت کے پاس ہے، وہ مسلسل عدالتی نظام کو چیلنج کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے غیر آئینی آرڈر پر جانوں کے نذرانے دیئے۔ کبھی عدالتوں پر حملہ نہیں کیا۔ فریال تالپور کو عید کی رات جیل بھیجا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پیغام دے رہے ہو آپ ریاست سے زیادہ مضبوط ہو۔ آپ کہہ رہے ہو باہر نکلو مقابلہ کرو۔ آپ سیاسی جماعت سے مسلح گروپ کی جانب جا رہے ہو۔ آپ نے اس ملک کے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کا صدر کہہ رہا ہے، عدالتیں انتقامی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ یہ روایتیں جاری رہیں، تو یہاں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔ حکومت کی شرافت کو آپ کمزوری سمجھ رہے ہو۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close