سندھ

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز نے جمشید کوارٹر اور درخشاں کے علاقوں میں کارروائیاں کر کے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرزکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر اور درخشاں میں کارروائیاں کر کے 3 ملزمان کاشف علی، ندیم احمد اور محمد عابد خان عرف علی کو گرفتارکر لیا۔ ترجمان رینجز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جو شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ہوائی فائرنگ اور زبردستی دکانیں بند کروانے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close