سندھ

ہم بلدیاتی الیکشن کو دوبارہ کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں : فاروق ستار

 کراچی: یہ بلدیاتی انتخابات دھاندلی کے زریعے ہوئے ، ہم بلدیاتی الیکشن کو دوبارہ کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں باقی جماعتیں ایم کیو ایم کی جگہ نہیں لے سکیں، 2018 میں ہماری سیٹیں چھین کر دوسروں کو دے دی گئیں، جن کو نشستیں دی گئیں وہ عوام کیلئے کام نہیں کرسکتے۔

سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ دو ماہ کے قلیل عرصہ میں کراچی کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ 18مارچ2023کو منعقد کیا جو ایک مثال ہے 18مارچ وہ دن کہ جس دن کراچی کے عوام کو سر اٹھا کر جینے کا موقع فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ طے ہونا چاہئے کہ مردم شماری میں ہمیں پورا گنا جانا چاہیے، لاپتا افراد بازیاب ہونے چاہیے، یہ بلدیاتی انتخابات دھاندلی کے زریعے ہوئے اور 53سیٹیں جنہیں شمار نہیں کیا گیا تھاجس کی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کیا تھا جس پر 85فیصد کراچی کے عوام نے ہمارا ساتھ دیا اور وہ 85فیصد عوام آج ایم کیو ایم پاکستان کے پنڈال میں موجود ہے اور ہم سب بلدیاتی الیکشن کو دوبارہ کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے مقامیوں کے گھر گرائے جا رے ہیں جبکہ قبضہ کی گئی زمینوں کوریگولر ائز کیا جا رہا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close