سندھ

  کراچی کی آبادی 2017 میں ہونے والی مردم و خانہ شماری سے تجاوز کرگئی

شہر قائد میں 1 کروڑ 62 لاکھ سے زائد افراد کو گن لیا گیا

کراچی: ساتویں مردم شماری کے ایک  ماہ 19 دن بعد کراچی کی آبادی 2017 میں ہونے والی مردم و خانہ شماری سے تجاوز کرگئی

آج مردم و خانہ شماری کا آخری روز ہے جبکہ ابھی بھی 60 ہزار سے زائد گھروں کے مکینوں کو شمار کرنا باقی ہے۔

شہر قائد میں 1 کروڑ 62 لاکھ سے زائد افراد کو گن لیا گیا جبکہ تفصیلات کے مطابق 19 اپریل کی شام تک کراچی میں 20 لاکھ 2 ہزار 265 اسٹرکچرز، 28 لاکھ 41 ہزار 473 یونٹس اور 1 کروڑ 62 لاکھ 2 ہزار 411 افراد کو شمار کرلیا گیا ان میں 85 لاکھ 31 ہزار 167 مرد، 76 لاکھ 69 ہزار 515 خواتین اور 1729 خواجہ سرا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لسٹڈ ہائوس ہولڈز کی تعداد 30 لاکھ 15 ہزار 270 جبکہ جنہیں شمار کرلیا گیا ہے ان گھروں کی تعداد 29 لاکھ 54 ہزار 506 رہی اس طرح ابھی 60 ہزار 764 گھروں کے مکینوں کا شمار باقی ہے۔
ایک دن میں کراچی کی مجموعی آبادی میں 3 لاکھ 36 ہزار 226، مردوں کی تعداد میں 1 لاکھ 84 ہزار، خواتین کی تعداد میں 1 لاکھ 51 ہزار جبکہ خواجہ سرائوں کی تعداد 81 کے اضافے سے 1729 تک پہنچ گئی ہے۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق کراچی کی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ 51 ہزار 521 تھی۔
دوسری جانب سندھ بھر میں 76 لاکھ 33 ہزار 307 اسٹرکچرز، 87 لاکھ 56 ہزار 449 یونٹس اور 5 کروڑ 25 لاکھ 3 ہزار 131 افراد پر مشتمل آبادی کا شمار کیا جاچکا ہے۔
حیدرآباد ڈویژن میں 19 لاکھ 24 ہزار 989 اسٹرکچرز، 20 لاکھ 49 ہزار 590 یونٹس اور 1 کروڑ 16 لاکھ 43 ہزار 268 آبادی گنی جاچکی ہے۔ لاڑکانہ ڈویژن میں 10 لاکھ 16 ہزار 364 اسٹرکچرز، 10 لاکھ 51 ہزار 883 یونٹس، 77 لاکھ 33 ہزار 341 آبادی۔ میرپورخاص ڈویژن میں 8 لاکھ 15 ہزار 766 اسٹرکچرز، 8 لاکھ 38 ہزار 801 یونٹس اور 48 لاکھ 94 ہزار 368 آبادی، سکھر ڈویژن میں 9 لاکھ 47 ہزار 951 اسٹرکچرز، 10 لاکھ 1 ہزار 619 یونٹس اور 61 لاکھ 39 ہزار 988 آبادی جبکہ شہید بینظر آباد ڈویژن میں 9 لاکھ 26 ہزار 378 اسٹرکچرز، 9 لاکھ 73 ہزار 83 یونٹس اور 58 لاکھ 89 ہزار 755 آبادی شمار کی جاچکی ہے۔ ؎

سندھ بھر میں خواجہ سراؤں کی تعداد 3125 ہے جن میں سے کراچی میں 1729، حیدرآباد ڈویژن میں 533، لاڑکانہ ڈویژن میں 283، میرپور خاص ڈویژن میں 135، سکھر ڈویژن میں 236 اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 209 خواجہ سرا مقیم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close