سندھ

محرم الحرام، کراچی میں عزاداری کے اجتماعات دہشتگردوں کے نشانے پہ، رپورٹ

کراچی: محرم الحرام کے دوران شہر کے مضافاتی علاقوں میں جلوسوں اور مجالس پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد لیاری سمیت شہر کی کچی آبادیوں میں موجود ہیں جو یوم عاشور سے قبل کسی بھی علاقے میں کارروائی کر سکتے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ایک سینئر افسر نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاعات ملی ہیں کہ محرم الحرام کے دوران ملیر، لانڈھی، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی سمیت دیگر علاقوں میں واقع امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس پر دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد یوم عاشور سے قبل اپنی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے کارندوں نے اپنی جماعتوں سے منحرف ہوکر علیحدہ مسلح گروپ بنا لیا ہے اور انہوں نے لیاری سمیت شہر کی دیگر کچی آبادیوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے پختون آبادی والے علاقوں سائٹ، میٹروول اور اس سے ملحقہ آبادیاں، اتحاد ٹاؤن، منگھو پیر، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی، سہراب گوٹھ اور دیگر علاقے جہاں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد بھی روپوش ہیں میں زیادہ خطرات ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور دیگر ادارے خفیہ معلومات اکٹھی کرکے محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ایک جامع پلان مرتب کررہے ہیں جو تین سے چار فیز پر مشتمل ہوگا، پولیس و رینجرز کے 30 ہزار سے زائد جوان پورے شہر میں تعینات کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close