سندھ

شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جاں بحق ، ڈاکو فرار

کراچی: رواں سال شہرکراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 49 ہو گئی۔

گولیمارکی سینیٹری مارکیٹ میں پانی کے پمپ وموٹروں کی دکان میں ڈکیتی کی واردارت کے دوران مزاحمت پرمسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان پلمبر جاں بحق دوسرا پلمبرشدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت25 سالہ نوجوان دانیال ولد صابراورزخمی شخص کی شناخت 50 سالہ سلیم ولد امیراحمد خان کے نام سے کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزافسران موقع پرپہنچ گئے اورجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی پولیس حکام کے مطابق جس وقت دکان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت دکان میں دکان کا مالک عمران اس کے دو بیٹے نعمان ، حسان اور 2 پلمبر موجود تھے۔
موٹرسائیکل سوار2 ڈاکودکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور ڈاکوؤں نے اسلحہ تاناتو اسی دوراندکاندارکے بیٹے نعمان نے اپنے لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول سے ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی جس پرڈاکوبھی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرارہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکان میں موجود ایک پلمبر دانیال گولی لگنے سے جاں بحق اور دوسرا پلمبر سلیم زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق جائے پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close