سندھ

پاکستان قانون اور آئین کی پاسداری کاتقاضہ کرتا ہے: خالد مقبول

تحریک انصاف نے توپوں کا رخ ریاستی اداروں کی طرف کر دیا

کراچی: عمران خان کو مقدمات کا سامنا کرنے کا مشورہ دیتے رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کےسربراہ خالد مقبول صدیقی نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج نہیں کیا۔عمران خان کو مقدمات کا سامنا کرنے کا مشورہ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں سے پُرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں، عمران خان کو مشورہ دے رہے تھے کہ مقدمات کا سامنا کریں۔
ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے توپوں کا رخ ریاستی اداروں کی طرف کر دیا، اہم شخصیات اور اداروں پر الزامات لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قانون اورآئین کی پاسداری کاتقاضہ کرتا ہے، ایم کیو ایم کی سیاسی گرفتاریوں پر کبھی احتجاج نہیں ہوا۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کل ایسا ہی ایم کیو ایم کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی، جب پاکستان کیخلاف نعرہ لگا تو ہم نے ملک کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا وہ سیاسی ردعمل تھا یا سوچی سمجھی کارروائی؟ تشدد پر مبنی کارروائی کا فائدہ مخالفین کو ہوا۔
ایم کیو ایم کنوینر نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں شہر کے مینڈیٹ کو کسی نے چرایا تھا، سب کی بہتری اسی میں ہے کہ عدالت میں ہی معاملہ طے ہوجائے، دعا ہے پاکستان کاعدالتی نظام سلامت رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close