More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: صدر پی ٹی آئی سندھ

میں تحریک انصاف جب چھوڑوں گا تب عمران خان چھوڑیں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: لیڈر بس عمران خان ہے جب تک عمران زندہ ہے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا

رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے درخواست دی تھی کہ کمر میں 4دن سے تکلیف تھی، اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کی درخواست دی تھی ، یہ تو جیکب آباد لے جارہے تھے شکر گزار ہوں گھر میں نظر بند کیا گیا۔

علی زیدی نے کہا کہ جو تماشا ٹی وی پر چلا اس کی شدید مذمت کرتا ہوں ،عمران خان نے ہمیشہ دہشت گردی سے دور رہنے کی تلقین کی ، میں عمران خان کو سیاستدان مانتا ہوں لیڈرتو وہی ہے ، میں تحریک انصاف جب چھوڑوں گا تب عمران خان چھوڑیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں تحریک انصاف جب چھوڑوں گا تب عمران خان چھوڑیں گے، اختلاف سب میں ہوسکتا ہے،فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں، پرامن احتجاج سب کاآئینی حق، پرتشدد مظاہرے قبول نہیں۔پرُتشدد مظاہرے کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close