سندھ

شکر ادا کریں ، تحریک انصاف کا گند صاف ہو رہا ہے

جس کو پارٹی چھوڑنی ہے چھوڑ کر چلا جائے

کراچی: جو جاتا ہے اسے عزت اور پیار سے گیٹ تک چھوڑ کر آئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جس کو پارٹی چھوڑنی ہے چھوڑ کر چلا جائے۔

کراچی میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو جاتا ہے اسے عزت اور پیار سے گیٹ تک چھوڑ کر آئیں گے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں پر خوش ہونا چاہیے، یہ نکلیں گے تو نوجوانوں کو موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا گند صاف ہو رہا ہے، شکر ادا کریں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی  ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور  کریم گبول نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close