سندھ

سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ایوب بیرون ملک روانگی کے وقت گرفتار

کراچی: ایف آئی اے حکام نےصائمہ ایوب کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے پرواز سے آف لوڈ کیا۔

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ایوب کو بیرون ملک روانگی کے وقت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے جہاز سے آف لوڈ کیا جس کے بعد انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کی سابق ممبر قومی اسمبلی صائمہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں۔

ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے پرواز سے آف لوڈ کیا اور اُس وقت تک روک کر رکھا جب تک جہاز نے پرواز نہیں بھری۔
بعد ازاں انہیں باہر جانے کی اجازت دی گئی جہاں سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس پہلے سے بیرون ملک فرار ہونے والی پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجود ہے اور اُس فہرست میں صائمہ ندیم کا نام بھی شامل تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close