سندھ

پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے: فیصل واوڈا

عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئے

عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کےلیے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست کو شہداء کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے۔ عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے، عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئے۔ دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close