سندھ

عمران خان کی اخلاقی اور مالی کرپشن کی گواہی ان کی پارٹی کے لوگ دے رہے ہیں، سعید غنی

کراچی: تحریک انصاف کے سربطراہ عمران خان کی جانب سے آصف زرداری پر کرپشن منی لانڈرنگ کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اخلاقی اور مالی کرپشن کی گواہی ان کی اپنی پارٹی کے لوگ دے رہے ہیں، 70 سالہ شخص نوجوانوں کا لیڈر نہیں بن سکتا۔ آصف زرداری پر تنقید کے ردعمل میں سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری عدالتوں سے باعزت بری ہوچکے ہیں، عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، کرپٹ لوگوں کے جھرمٹ میں کرپشن کیخلاف عمران خان ہی بول سکتا ہے کیونکہ وہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے الزامات سے بچنے کیلئے دوسروں پر بہتان باندھ رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی اور مستقبل کے لیڈر ہیں، ستر سالہ شخص نوجوانوں کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران پر خود ان کے پارٹی کے لوگ الزامات لگا رہے ہیں، کرپشن کی گواہی عائشہ گلالئی دے رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close