سندھ

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہو گا

کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔ پاکستان ویوز کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور یکم محرم الحرام 1439 عیسوی کل بروز جمعہ ہو گا جب کہ یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا۔ چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔
محرم الحرام 1439 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت بعد نماز عصر کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی خدمات حاصل تھیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور یورپی ریاستوں میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close