سندھ

ایم کیو ایم کا کل سے ’عوامی رابطہ مہم‘ جمعرات سے ’کلین کراچی کیمپین ‘ شروع کرنے کا اعلان

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت10 مارچ سے ”کلین کراچی کیمپین “ اور 9 مارچ سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں صفائی مہم کا باقاعدہ اعلان کیا اور کہا کہ جب تک بلدیاتی نمائندے حلف نہیں اٹھالیتے تب تک ”کلین کراچی کیمپین “ اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے 6 اضلاع میں ایک ساتھ چلائی جائے گی ، یہ مہم روزانہ 8 سے 9 گھنٹے جاری رہے گی جس کا مقصد کراچی کے شہریوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ” یہ شہر کراچی والوں کا ہے اور وہ اس شہر کے ہیں“۔ کراچی کے بعد حیدر آباد اور میرپور میں بھی صفائی مہم شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ” اشاروں کنایوں میں بات ہوگی “ کراچی سے کچرے کے علاوہ خرافاتیں بھی صاف کریں گے ایک تیر سے دو شکار کریں گے ۔ صفائی مہم کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی شروع کریں گے جس میں لوگوں کے ذہنوں سے شکوک و شبہات دور کریں گے۔ عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا جس میں 26 سے 30 یونین کونسلوں میں عوام کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور کل تک عوامی رابطہ جاری رہے گا جس میں ملاقاتوں کے علاوہ 5 لاکھ لوگوں کو ای میل کی جائیں گی جس میں انہیں ہماری ”کلین کراچی کیمپین “ میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی اس کے علاوہ کراچی کی 6 سیاسی جماعتوں کو بھی مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close