سندھ

دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے: وفاقی وزیر داخلہ

کراچی: نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے والے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں ریکورٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

ریکروٹس بیج 43 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے علاوہ سول اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران،معززین و پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو اعزازات (میڈلز) سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تربیت ریکروٹس کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ بلوچستان کے امن و امان کے قیام میں کوسٹ گارڈز کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک سال کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑی،جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت616ملین یو ایس ڈالر ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈ نے1077 ملین روپے کی غیر قانونی اشیا بھی ضبط کیں۔ مختلف مد میں حکومتی خزانے میں 380 ملین روپے جمع کروائے گئے جب کہ کئی مجرموں کو سزاہوئی۔ گزشتہ سال 444 تارکین وطن کو جیوانی کے ملحقہ ساحل سے گرفتار کیا۔ کوسٹ گارڈز کے عملے کا غیر متزلزل عزم ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close