سندھ

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اور جلائو گھیرائو کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز رکشہ اسٹینڈ نیشنل ہائی وے پر پولیس انسداد جرائم میں مصروف تھی کہ کچھ شرپسند عناصر نے جماعت اسلامی کی کال پر احتجاج شروع کردیا۔

احتجاجی مظاہرین کے پاس لاٹھیاں ، پتھر اور دیگر سامان بھی موجود تھا، مظاہرین نے پولیس موبائل کو اپنی طرف آتا دیکھ کر پتھرائو کیا اور جلائو گھیرائو کیا اور موٹر سائیکل بھی نذر آتش کردی۔
مظاہرین کے ہنگامے کےدوران پولیس اہلکار محمد حنیف ، وقاص اور ارسلان شوکت کی موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کیا گیا جس پر قانونی کارروائی عمل میان لائی گئی ہے۔

پولیس نے 8 احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ نامزد 45 سے زائد مظاہرین کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close