More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

کراچی:  ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جس کے پیش نظر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ممنون حسین کو وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقررکرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ صدر ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کی سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ ظفر محمود عباسی سروس کے دوران اہم کمانڈ اور اسٹاف پوزیشنز پر تعینات رہے ہیں جب کہ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹر میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close