سندھ

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی میئر شپ برقرار

مرتضی وہاب کو میئر شپ برقرار رکھنے کے لیے 6 ماہ میں یو سی چیئرمین کا الیکشن جیتنا تھا

کراچی: مرتضیٰ وہاب کراچی کے ضلع ملیر سے بلا مقابلہ یوسی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کی بلامقابلہ کامیابی کا الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ ملیر کی یونین کونسل (یو سی) 8 ابراہیم حیدری کے ریٹرننگ افسر نےمرتضی وہاب کی کامیابی کا فارم 7 جاری کردیا۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب کو میئر شپ برقرار رکھنے کے لیے 6 ماہ میں یو سی چیئرمین کا الیکشن جیتنا تھا۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کردی۔

عثمان فاروق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل مسترد کردی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے درخواست کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا۔ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 2 اور جماعت اسلامی کے ایک امیدوار نے مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close