سندھ

ایم کیو ایم کے 26 کارکنان پرمتعدد مقدمات میں فردِ جرم عائد

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے چھبیس کارکنوں پرفرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق 11 مارچ 2015 کو نائن زیرو سے گرفتارایم کیوایم کےکارکنوں کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیشی ہوئی۔

عدالت نے پچاس مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ کےگرفتارچھبیس کارکنوں پرفرد جرم عائدکردی ، ملزمان نےصحت جرم سےانکارکردیا جس پر عدالت نے سترہ مارچ کوگواہان اورتفتیشی افسرکوطلب کرلیا۔

رینجرزکےچھاپوں کے دوران نائن زیروسےگرفتار ہونے والے کارکنوں پرناجائزاسلحہ اوردھماکہ خیزمواد رکھنے کےالزامات ہیں۔

گزشتہ سماعت میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے اہم ملزم عبیدکےٹوپربھی فردجرم عائد کی گئی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close