سندھ

پی آئی اے خسارے کے باعث ٹائی ٹینک بن گیا ہے، مشیر ہوا بازی

کراچی: وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے بے پناہ خساروں کے باعث ٹائی ٹینک جہاز بن گیا ہے۔ مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد نے کراچی میں پی آئی اے کے ری فرنش 777 طیارے کا جائزہ لیا اور حکام سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی تباہی میں ملازمین، افسران اور مختلف ادوار کی حکومتیں ذمہ دار ہیں، قومی فضائی کمپنی کو حکومت اور ملازمین نے کبھی اپنا نہیں سمجھا، جس کے باعث ادارہ خسارے میں ڈوب گیا۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور منافع بخش ادارہ اپنے خسارے کے باعث ٹائی ٹینک جہاز بن چکا ہے، جسے ڈوبنے سے بچانا ہے۔ مہتاب عباسی نے کہا کہ پی آئی کے 777 طیاروں کی مکمل اوورہالنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، طیاروں کی مرمت اور آرائش کیلیے بینکوں سے قرض لیا جائے گا تاہم بینکوں سےقرض لینا مہنگا ہے۔ پی آئی اے کی بحالی کے لئے حکومت سے جو رقوم مانگی گئی تھیں، اس طرح سے نہیں ملیں۔ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل جہازوں کی تزئین و آرائش مقامی سطح پر کی جارہی ہے۔ مشیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ نیویارک کی پروازوں سے 10 برسوں میں دو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، فی الحال ہمارے پاس ایسے طیارے نہیں جو ان روٹس پر لمبے سفر کرنے کے قابل ہوں، اس لیے عارضی طور پر اس روٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close