سندھ

کراچی پولیس چاقو مارنے والوں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس خواتین کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ گورنمنٹ کالج حیدرآباد کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین بن رہی ہے، جو اچھی بات ہے، جو سہولت وفاق نے اورنج ٹرین کیلئے پنجاب کو دی، سندھ کو بھی دے، تو اورنج ٹرین بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کر رہی ہے، ایڈمنسٹریشن میں دخل اندازی کریں گے، تو کام نہیں بنے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس کراچی میں خواتین کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close