سندھ

نیا پاکستان بنا سکتے تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر نیا پاکستان نہ بن سکا: عمران اسماعیل

کراچی:  جو دوست پارٹی سے چلے گئے تھے یا جنہیں پارٹی نے نکال دیا تھا انہوں نے مل کر دوبارہ نئے پاکستان کی جدوجہد کا سوچا ہے۔

آئی پی پی رہنما کے عمران اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنا سکتے تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر نیا پاکستان نہ بن سکا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میڈیا کے دوستوں کو مس کیا ہے۔ میڈیا سے دور رہنا کچھ عرصے کےلیے اچھا لگا پھر خیال آیا کہ یہ سلسلہ پھر شروع ہونا چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ جو دوست پارٹی سے چلے گئے تھے یا جنہیں پارٹی نے نکال دیا تھا انہوں نے مل کر دوبارہ نئے پاکستان کی جدوجہد کا سوچا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا۔ اس کے کیا محرکات تھے کبھی تفصیل سے بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے منہ سے ہمیشہ یہ سنا کہ پاک فوج ملک کی نگہبان ہے۔ جب مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی فوج کیخلاف بات کرتے تو ہمیں کہا جاتا کہ کبھی آرمی کیخلاف بات نہیں کرنی۔

عمران اسمعیل نے یہ بھی کہا کہ جن افراد کو ہم نے یو سی چیئرمین کے ٹکٹ دیے آج وہ ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی، جنرل سیکریٹری آئی پی پی سندھ علی جونیجو اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب یو سی چیئرمین بھی موجود تھے۔

انکا کہنا تھا کہ یو سی چیئرمین بننے والوں کو بےیار و مددگار چھوڑ دیا، محمود مولوی نے پارٹی سے نکالے گئے یو سی چیئرمین کے دکھ درد سنے ہیں، خوشی کی بات ہے کہ یو سی چیئرمین ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close