سندھ

گلستان جوہر انڈر پاس کو شہدائے فلسطین کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیش

کراچی: سٹی کونسل کے ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آ گئے، بدنظمی کے باعث منعقدہ اجلاس ختم ہو گیا۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کونسل کا دوسرا اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران گلستان جوہر انڈر پاس کو شہدائے فلسطین کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔

قرار داد پیش کرنے کے دوران منتخب نمائندوں نے شور شرابہ کیا، اپوزیشن اراکین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے فلسطین کی قراداد پہلے دی تھی، آپ لوگوں نے ہماری قرارداد کو پیچھے کر دیا ایسے اجلاس نہیں چلے گا۔

اجلاس کے دوران عرشی اور آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نیتجے میں جاں بحق افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اجلاس کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کراچی کے مال میں لگی آگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ نے عمارت میں آگ بجھانے میں مثالی کام کیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close