سندھ

عدالتوں میں ہلڑ بازی اور تشدد آئین کی توہین ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ یوسی اور ٹاون سطح کےذمےداروں کوگرفتارکیاجارہاہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ عدالتوں تک کوئی جلوس نہیں آتا ہم اکیلے ہی عدالتوں میں پیش ہوتے رہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالتوں سے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے۔عدالتوں میں ہلڑ بازی اور تشددآئین کی توہین کے ساتھ ساتھ غیر ذمہ دارانہ طرزعمل ہے، سیاسی جماعتوں کےاکابرین ریاستی اور آئینی اداروں کےاحترام کاعملی مظاہرہ کریں۔
اس موقع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ حکومت سندھ چھرا مار کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام ہے اس ساری صورت حال کو دیکھ کر ہمیں گلیوں میں بیرئیرز لگانے کی اجازت دی جائے،بیرئیرز لگانے سے پولیس کا آدھا کام ہوجاتا ہے اور کرائم کنٹرول رہتا ہے جب کہ شہر کے 40 فیصد علاقوں میں ابھی بھی بیرئیرز موجود ہیں۔
علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے 29مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 3مقدمات میں ایم کیو ایم کے بانی،رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل، سلمان مجاہد، خالد مقبول اور خوش بخت شجاعت سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close