سندھ

آر جے مال ، عائشہ منزل کے بعد کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ

کراچی: گلشن معمار صنوبر ہائٹس کی دکانوں میں آگ لگ گئی جس سے 6دکانوں کو نقصان پہنچا۔

گلشن معمار میں دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اپارٹمنٹ کے نیچے قائم دکانوں میں لگی،تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ کو بجھادیا گیا۔

آتشزدگی کے باعث 6 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا،متاثرہ دکانوں میں کیبل نیٹ ورک،اے سی کی مرمت اور اسکریپ کی دکانیں شامل ہیں ،آگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دکانوں کے اطراف میں رہائشی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ، فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ آگ ایک دکان میں لگی تھی جس نے دیکھتے دیکھتے اطراف کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں کے لیا۔

پہلی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور پھر مزید دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close