سندھ

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تقریر کے دوران بد نظمی: جیالی خاتون سٹیج پر چڑھ آئی،

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تقریر کے دوران اس وقت بد نظمی پیدا ہوئی جب ایک جیالی خاتون سٹیج پر چڑھ آئی اس کو روکا گیا لیکن وہ نہ رکی جس پر سکیورٹی اہلکار اور پارٹی رہنماوں نے اس کو روکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی آرٹس کونسل میں خواتین کے حوالے سے تقریب میں اس وقت بد نظمی پیدا ہوئی جب ایک جیالی جئے بھٹو کے نعرے لگاتی ہوئی سٹیج پر آگئی اس کو ڈپٹی سپیکر شہلا رضا، نادیہ گبول اور دیگر نے وزیراعلیٰ کے پاس جانے سے روکا ۔ وہ خاتون اپنی کوئی شکایت وزیراعلیٰ تک پہنچانا چاہتی تھی۔ بعدازاں جیالی کی فریال تالپور سے ملاقات کرائی گئی جس کے بعد وہ واپس چلی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close