سندھ

نیب نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
گرفتاری سے بچنے کے لیے شرجیل انعام میمن عدالت کے اندر ہی بیٹھے رہے جب کہ نیب کی ٹیم اور رینجرز اہلکار عدالت کے باہر ان کا انتظار کرتے رہے۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے وکیل شہاب سرکی کے توسط سے نیب کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے تاہم چیف جسٹس نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close