سندھ

عمران خان دماغی توازن کھوچکے ہیں، وزیر اطلاعات

کراچی: وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و محنت سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اور ایک ایک وزیر کرپٹ ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کرپشن کے ثبوت لیکر پھر رہے ہیں، عمران نیازی ذرا اس طرف بھی توجہ دیں لیں، عمران خان سندھ میں لفٹ نہ ملنے پر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ اپنے ردعمل میں ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ دوغلہ خان چن چن کر کرپٹ اور بدکردار سیاستدان جمع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور سندھ کی بہادر اور غیور بیٹی ہیں، فریال تالپور کی سیاسی بصیرت کے سب معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمائما کے پیسے پر پلنے والے دوغلے خان کو خواتین کی عزت کرنا نہیں آتی، دوغلہ خان کو عائشہ گلالئی نے ناکوں چنے چبوا دئیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close