سندھ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے سہولت کار کون تھے؟ سلمان مجاہد بلوچ نے نشاندہی کر دی

کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے سہولت کار کون تھے؟ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ کر نشاندہی کر دی، کہتے ہیں چار افراد نے مرکزی ملزمان کی سہولت کاری کی، چاروں افراد بلدیہ غربی کے ملازمین ہیں۔ خط کے مطابق، ان کے نام اکمل صدیقی، مرزا آصف بیگ، شاہنواز بھٹی اور امیر علی قادری ہیں۔ چاروں افراد نے رحمان بھولا کی سرکاری وسائل سے مدد کی۔ خط میں سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کی تفتیش میں تعاون کیلئے تیار ہوں۔ دوسری جانب دبئی میں گرفتار ہونیوالا بلدیہ فیکٹری کیس کا اہم ملزم حماد صدیقی بھی بول پڑا، حماد صدیقی نے سانحہ بلدیہ اور 12 مئی کے حوالے سے ثبوت فراہم کر دیئے، تفتیشی ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کو جلد دبئی سے پاکستان منتقل کیا جانے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close