سندھ

اشتعال انگیز تقاریر کیس، عدالت نے حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دینے کی اجازت دیدی

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر معاملے کی سماعت کے دوران  ایم کیو ایم کے اہم رہنما حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دینے کی اجازت دیدی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت نے حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دینے کی اجازت دیدی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں حید ر عباس رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حیدر عباس رضوی کو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں اشتہاری قرار دینےکا حکم دیدیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close