سندھ

مخدوم جمیل الزمان کی پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی

کراچی : پیپلز پارٹی کے سابق صدر مخدوم امین فہیم مرحوم کے بھائی مخدوم جمیل الزمان نے پیپلز پار ٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سروری جماعت کے سربراہ اور مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم جمیل الزمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ سروری جماعت کی وجہ سے ملا ہے ،انہوں نے پیپلز پارٹی کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں لیکن ان کی قدر نہیں کی گئی اور اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو وہ پیپلز پارٹی کو چھوڑنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ واضح رہے کہ مخدوم جمیل الزمان اپنے بھائی مخدوم امین فہیم کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ایم این اے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close