سندھ

پیپلز پارٹی کا مخدوم جمیل الزماں سمیت دیگر ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ

کراچی : پیپلز پارٹی نے سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماںسمیت دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں کو پارٹی چھوڑنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پیپلز پارٹی مخدوم امین فہیم مرحوم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم کی شاہ کی زیر صدارت  پیپلز پارٹی کے اہم صوبائی وزراءکا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مخدوم جمیل الزماں ،نادر مگسی، میر ہزار خان اورتیمور تالپور سمیت دیگر ناراض رہنماﺅں اور کارکنوں کو منانے کے لیے ان سے الگ الگ ملاقاتیں کی جائیں گی اور ان کے تحفظات کو دور کر کے انہیں پارٹی نہ چھوڑنے پر آمادہ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close