سندھ

ایم کیوایم کے وہ رہنماءجو الطاف حسین کی نقل کرتے ہیں، ویڈیو خطاب نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماءنبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ الطاف حسین کی طبیعت انہیں ویڈیو خطاب کی اجازت نہیں دیتی ، اسی لیے وہ آڈیو خطاب کرتے ہیں ، بیماری شدید ہے اور بیڈروم میں ڈاکٹر کے علاوہ کوئی نہیں جاسکتا، جسم سے نکلنے والے مادہ سے شدید بدبوآتی ہے اور اس بیماری کے بارے میں ڈاکٹر ہی بہتربتاسکتے ہیں ، یہ بھی سنا ہے کہ بابرغوری اور مصطفی عزیز آبادی الطاف حسین کی آواز کاپی کرتے ہیں جبکہ بابرغوری سٹیج اداکاربھی رہ چکے ہیں اور یہ اطلاع درست ہوسکتی ہے ۔ 
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول کاکہناتھاکہ الطاف حسین کو دوچار مسائل ہیں اور بیماری سنجیدہ نوعیت کی ہے ، وہ ٹھیک نہیں کہ ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں یا کسی کے سامنے آئیں ، بابر غوری سٹیج پر معین اختر کیساتھ بھی کام کرچکے ہیں جو آواز بدل کر معروف سیاستدانوں کی آواز کی نقل کرتے تھے اور بابر غوری کے بارے میں سب جانتے ہیں ۔ 
نبیل گبول کے بیان پر اینکرپرسن کاشف عباسی کاکہناتھاکہ الطاف حسین کی صحت کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں ااور لند ن میں جب رابطہ ہواتو کہاکہ آناچاہتے ہیں ، آپ لوگ ہمیں دعوت دیں اور کئی صحافی آنا چاہیں گے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close