سندھ

ہم کراچی کی اور کوئی ہماری پارٹی کی صفائی کررہا ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم شہر قائد میں صفائی مہم میں مصروف ہیں اور کوئی ہماری پارٹی کی صفائی کر رہا ہے۔

کراچی میں صفائی مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری پارٹی کی صفائی کررہا ہے، صفائی ہونے سے پہلے اور صفائی ہونے کے بعد، سازش ہونے سے پہلےاور بعد دونوں صورتیں سامنے آنی چاہئیں تاہم مجھ سے متعلق کسی شک و شبے میں نہ پڑیں کہ میں کہیں جارہا ہوں،اگر دوسری سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ کچرے کی سیاست ہورہی ہے تو میں انہیں بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی شہر کی صفائی میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قائد ایم کیو ایم پر لگنے والی پابندی کو چیلنج کر رکھا ہے،جس قدم سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچے اس کے خلاف ہیں، اگر کچھ لوگ ایم کیو ایم سے ادھر ادھر جارہے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، عامر خان بھی 17 سال بعد واپس آئے تھے، ووٹرز کی حمایت سے مخالفین کو شکست دے کر ہر قسم کے چیلنجز اور مخالفت کا سامنا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close