سندھ

ایان علی پر بندش، آئین شکن کو ملک سے جانے دیا گیا، گو نواز گو: مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کتنا ظلم ہے کہ چند پیسوں کیلئے آئین توڑنے والے کو ملک سے باہر جانے دیا گیا اور چوہدری نثار نے سارا الزام عدالت پر لگادیا، ایان علی پر بندش ہے جبکہ آئین توڑنے والے کو ملک سے باہر جانے دیا گیاانتقامی احتساب قبول نہیں ۔
پی پی کارکنوں کی مشرف کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو حکومت پر خوب گرجے برسے اور ” گو نواز گو “ کے نعرے بھی لگوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے مگر اب مزید نہیں چل سکتے اور ہر جگہ ڈٹ کر حکومت کی مخالفت کریں گے، حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا۔ ن لیگ کی حکومت سیاسی ہے مگر جمہوری نہیں اور ہم جمہوری پارٹیوں کا ساتھ دیں گے۔
پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیج کر جمہوریت کو کمزور کیا گیاحکومت نے جان چھڑانے کیلئے جمہوریت کیخلاف سازش کی۔ یہاں احتساب صرف پی پی کا ہورہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ہم پر میچ فکسنگ کا الزام نہ لگائیں اب ہم وکٹیں بھی اڑائیں گے اور چھکے بھی لگائیں گے کلین بولڈ ہم کریں گے اور سیاسی میچ بھی ہم ہی جیتیں گے پی پی کو ختم سمجھنے والو! ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close