سندھ

پی ٹی آئی کی وکٹیں خطرے میں! عمران اسماعیل کی مصطفی کمال گروپ میں شمولیت کا امکان

کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعمران اسماعیل کی ایم کیوایم کے منحرف رہنماؤں رضاہارون، ڈاکٹر صغیر اور افتخارعالم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے سندھ میں اپنی وکٹیں بچانے کیلیے عمران خان سے ملاقات کافیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات میں سندھ کی سینئررہنماؤں پر مشتمل قیادت عمران خان کومشورہ دے گی کہ وہ سندھ میں پی ٹی آئی کوسیاسی طورپرمضبوط کریں اور صوبے میں ممبرسازی کے ساتھ عوام سے ملاقاتوں کا بھی جلدآغازکریں تاکہ تحریک انصاف کوسیاسی طورپرکوئی دھچکہ نہ پہنچاسکے۔

واضح رہے اتوارکوایم کیوایم کے منحرف رہنمارضاہارون نے رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئررہنماعمران اسماعیل سے ملاقات کی اورانھیں دوران گفتگواپنی نئی جماعت کے بارے میں بھی بتایا،ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیاکے سامنے کہاکہ یہ ملاقات سیاسی نہیں ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ عمران اسماعیل جلدمصفطی کمال کے باغی قافلے میں شامل ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پرعمران اسماعیل نےبتایاکہ رضاہارون میرے دیرینہ دوست ہیں یہ ملاقات سیاسی نہیں تھی جبکہ مصطفی کمال کے قافلے میں شمولیت کے سوال پرعمران اسماعیل مسکرادیے اورجواب نہیں دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close