سندھ

ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 3 خواتین سمیت 30 افراد ہلاک

ٹنڈو محمد خان : سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 3 خواتین سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ابتدائی طور پر 7افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 26 بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 
ڈاکٹروں نے بے ہوش ہونے والے افراد میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان افراد میں سے مزید 21 ہلاک ہو گئے ہیں اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے جبکہ دیگر بے ہوش افراد کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close