سندھ

رینجرز نے متحدہ کو بڑی پیشکش کردی ،وسیم اختر کی سیکیورٹی فول پروف بنائیں گے :ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی : رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کو بڑ ی پیشکش کر دی ۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتبار رکھیں ، کراچی کے ہر شہری کی حفاظت یقینی بنائیں گے ۔

میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ وسیم اختر کو کہاں سے دھمکی آمیز کالیں آئیں اور ان کے کیا خد شات ہیں ،اس حوالے سے وسیم اختر رینجرز کو مل کر بتائیں یا پھر میرے نمبر پر کال کر کے مجھے بتائیں ،وسیم اختر کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور انہیں دھمکی آمیز کالیں کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔
اس سے قبل وسیم اختر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں گزشتہ کچھ دنوں سے دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی ہیں جن سے انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close