سندھ

سی ویو پر سمندر میں کھڑے جہاز کو آگ لگ گئی.

کراچی : سی ویو پر سمندر میں کھڑے جہاز کو آگ لگنے سے ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ویو پر سمندر سے پرانے جہاز کو نکالنے کے دوران مشینری میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے ۔ آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ آگ لگنے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور 2 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close