سندھ

یہ نہیں ہوسکتا کہ مشرف کا الگ اور شہید رانی کا پاکستان الگ ہو: بلاول بھٹو زرداری

عمرکوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا منشور مساوات پر یقین ہے، ہم انسانی حقوق اوربرابری کی بات کرتے ہیں ، ہم رنگ ونسل اورمذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہیں کرتے یہ نہیں ہوسکتا کہ مشرف کا پاکستان الگ اور شہید رانی کا پاکستان الگ ہو، ہم عورتوں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی بات کرتے ہیں، 26 مارچ سے رحیم یار خان سے پنجاب کا دورہ کروں گا۔
عمر کوٹ میں ہندو برادری کی ہولی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ واحدصوبہ ہے جس نے ہولی پر عام تعطیل کااعلان کیا ہولی کے تہوار پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ، دیوالی مٹھی والوں کے ساتھ منائی اور ہولی عمر کوٹ کے دوستوں کے ساتھ کھیلی۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہندومیرج ایکٹ بنایا اوریہ تاریخ میں پہلی بار ہو اکہ ہندو میرج ایکٹ بنایا گیاہو۔ہم زبردستی مذہب تبدیلی کےخلاف بھی بل پاس کریں گے، ہم رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہیں کرتے۔سندھ حکومت نے آپ کو اور آپ کی نسلوں کوتحفظ دیایہ نہیں ہوسکتا کہ اقلیتوں کا پاکستان الگ ہو اور مسلمانوں کا الگ ، یہ نہیں ہوسکتا کہ مشرف کا پاکستان الگ اور شہید رانی کا پاکستان الگ ہو، یہ نہیں ہوسکتا کہ مزدور کا پاکستان الگ اور سرمایہ کار کا پاکستان الگ ہو، ہم اس ملک کوقائداعظم کاپاکستان بناناچاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اقلیتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک شہری کو ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان متحدہ ہندوستان کی اقلیت نے مل کر بنایا اور اقلیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ہم اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہم اپنے نظریات پرقائم رہتے ہوئے غریب عوام کے لیے جدوجہد کریں گے ،اقلیتیں متحد ہوکر ہمارا ساتھ دیں ۔ہم نہیں چاہتے کہ مرد کا پاکستان الگ ہو اور عورت کا پاکستان الگ ،پیپلزپارٹی نے ہر دور حکومت میں خواتین کے حقوق پر کام کیا پوری دنیا کو 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close