سندھ

پاک سر زمین نے حیدر آباد میں دفتر کا افتتاح کردیا ،تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

حیدر آباد : پاک سر زمین نے کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی قدم جما لیے ،مصطفی کمال نے حید ر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر چھ میں پارٹی آفس کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر پاک سر زمین کے رہنماﺅں انیس قائم خانی ،رضا ہارون ،وسیم آفتاب،افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر سمیت حیدر آباد کے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی ۔
پارٹی آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کسی عام جلسے کا دن نہیں لیکن پھر بھی حیدر آباد کے لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کردیا کہ ہم را کے ایجنٹ نہیں اور نہ ہی ہم ان کے پیرو کار ہیں جنہوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹارگٹ کلر بنا دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دو نسلوں کو کٹوا دیا ،ہمارے والدین نے بھوک کاٹی لیکن بچوں کو تعلیم دلائی ،علم ہمارا زیور تھا لیکن ہمیں جاہل اور ٹارگٹ کلر بنا دیا گیا ۔مصطفی کمال نے استفسار کیا کہ کیا ہمارے والدین نے ہمیں ٹارگٹ کلر بننے کے لیے تعلیم دلوائی تھی ۔کراچی ،میر پور خاص ،سکھر اور حیدر آباد کے لوگ پڑھے لکھے شہری ہوتے تھے لیکن آج انہیں کس جگہ پر لا کر کھڑا کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے پیسوں سے یورنیورسٹی بنوانا اور کریڈٹ اپنے سر لینا کتنے شرم کی بات ہے ۔انہوں نے الطاف حسین کا نام لیے بغیر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہو ش و حواس میں ہوں تو سوچیں کہ کتنی زندگی باقی رہ گئی ہے ،اللہ سے رجوع کرکے اگلی زندگی کی تیاری کا وقت آگیا ،مر کر قبر میں چلے جانا ہے ،خدا کو کیا جواب دیں گے ؟۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں خدارا اللہ سے رجوع کریں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close