سندھ

ٹورنٹوسےآنیوالی مسافر782حادثے سے بال بال بچ گئی

ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کپتان کی غفلت کے باعث خوفناک حادثے سے بچ گئی۔

پرواز پی کے سیون ایٹ ٹو لینڈنگ ہوتے ہی کپتان سے بے قابوہوگیا اور ٹنل سے ٹکراگیا جس کے باعث بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، انجن کو نقصان پہچنے کی وجہ سے جہاز کا دروازہ نہیں کھل سکا۔،مسافر ڈیرھ گھنٹے سے زائد طیارے میں محصور رہے۔

جہاز کا اے سی سسٹم بند ہونے سے طیارے میں موجود مسافر حبس اور گرمی کا شکار ہوگئے، ڈیرھ گھنٹے بعد مسافروں کو باحفاظت اتارلیاگیا۔

طیارے کو ٹنل پر نہیں لگنا تھا،رن وے سے ہی مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے جہاز سے اتارنا تھا لیکن طیارہ لینڈنگ کرتے ہیں کپتان کی غفلت سے ٹکراگیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

طیارے کے کپتان اور معاون کپتان کے میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت کر دی، جس پر طیارے کے کپتان نے ٹیسٹ کروانے سے انکارکردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close