سندھ

عزیز آباد میں سکیورٹی گارڈز نے بنک ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ملزمان فرار

 کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بنک سکیورٹی گارڈنے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ اسلحہ بردار ڈاکو نجی بنک میں داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جس پر بنک کے اندر موجود ایک تیسرے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے خوفزدہ ہو کر پانچوں ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅںنے بنک میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر دو سکیورٹی گارڈ ز نے انہیں روکا ، اس دوران مذاحمت دیکھ کر بنک کے اندر سے شاہ نواز نامی گارڈ نے فائر کر دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تاہم واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close