سندھ

کراچی میں بھتہ خوروں سمیت 11 ملزمان گرفتار

شہرقائد میں رات گئے پولیس اور رینجزر نےٹارگٹڈ کارروائیاں کی، جس میں دوزخمی بھتہ خوروں سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

عائشہ منزل کےقریب رینجرزنے کارروائی کے دوران چھ مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا، آپریشن کےدوران رینجرز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے چھاپہ پہلے سے گرفتارملزم کی نشاندہی پرمارا جس کے بعد چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ کھارادرمیں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دوبھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ وارکے عزیر بلوچ گروپ سے ہے، اورنگی ٹاؤن پاکستان بازارپولیس نے بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان اسلحے سمیت دھرلیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close