سندھ

محکمے میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ محکمے میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں پولیس اہلکاروں اوران کے اہلخانہ کے لیے 3 روزہ میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور محکمے میں کسی صورت کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے پولیس اسپتالوں کو مزید بہتربنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close