سندھ

ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں ،مزدورں اور غریبوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی :قائم علی شاہ

لاڑکانہ : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کسانو ں ،مزدوروں اور غریبوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور عوام کو سیاسی شعور دیا ۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے غریب لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان جیسی بنیادی ضروریات کی چیزیں فراہم کیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا اور تمام صوبوں کو یکساں حقوق دینے کی بات کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close