سندھ

یہ امن عارضی نہیں مستقل ہے،اختیارات دیئے گئے تو کراچی سے باہر بھی آپریشن کرینگے:ڈی جی رینجرز بلال اکبر

کراچی : ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا ہے کہ یہ امن عارضی نہیں مستقل ہے،اندرون سندھ بھی حالات ٹھیک نہیں،اختیارات دیئے گئے تو کراچی سے باہر بھی آپریشن کرینگے۔ ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن حالات دو سال کی محنت کا نتیجہ ہے ،پر امن حالات کا سہرا عوام کو جاتا ہے۔

ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے بھی رینجرز کا بھر پور ساتھ دیا ،سندھ اور وفاقی حکومت رینجرز کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو پر امن بنانے کےلئے کوششیں جاری ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ رینجرز سے تعاون جاری رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close